اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یہ حملہ صوبہ تعز کے الجحملیہ علاقے میں کیا اس حملے میں سعودی اتحادی فوجیوں کی بہت سی گاڑیاں اور فوجی ساز وسامان بھی تباہ ہو گئے- یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے تعز شہر کی جانب سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی کو بھی ناکام بنا دیا ہے-
اس درمیان جارح سعودی طیاروں نے یمن کے مغربی صوبے حدیدہ کے رہائشی علاقوں پر بارہا بمباری کی- ان حملوں میں یمنی شہریوں کو خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے-
سعودی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے بجلی گھر کو تباہ کرنے کے لئے یہ ہوائی حملے کئے۔ سعودی طیاروں نے تعز کے جنوبی علاقے الذباب میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مراکز پر بمباری کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169